۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد عبد السلام

حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کا مشترکہ حملہ جارحانہ ہے اور جلد ہی ان ممالک کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعاء حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے بتایا: یمنی غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیلی جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا: یمن کی مسلح افواج نے اس جارحیت کا ابتدائی جواب دیا ہے اور جلد ہی اس کا وسیع اور تفصیلی جواب دیا جائے گا، ان حملوں کا جواب نہ دیا جائے یہ ممکن نہیں ہے۔

عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف کوئی عالمی اتحاد نہیں ہے، آج صبح ہونے والا حملہ صرف امریکہ اور انگلستان کی مشترکہ حملہ تھا اور بہت سے ممالک جن کے نام امریکی اتحاد میں شامل ہے، صنعا حکومت کے حکام کو بتا چکے ہیں کہ انہوں نے حملے میں کوئی کردار نہیں تھا۔

انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا: یمن کا موقف اور اقدامات موثر رہے ہیں جس نے امریکہ کو حملہ کرنے پر مجبور کیا ہے، اس حملے میں شہید اور زخمی لوگوں کی ہم شناخت کر رہے ہیں۔

عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ جس نے بھی بحیرہ احمر کو فوجی ماحول میں تبدیل کیا اس کو ذمہ داری اور اس کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔

اس حملے کے فوراً بعد انصار اللہ یمن کی فورسز نے اعلان کیا کہ وہ سمندر مین موجود دشمن کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغ رہے ہیں، صنعا کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ اس حملے سے امریکہ اور انگلینڈ نے بحیرہ احمر اور باب المندب میں نقل و حرکت سے خود کو محروم کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .